سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے دوہرے معیار پر بول پڑے۔

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں کہا کہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی حیثیت سے آئی سی سی کی پالیسی میں تسلسل نہ ہونے کہ وجہ سے انہیں مایوسی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے لیے بھارت کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا ، لیکن بنگلا دیش کے معاملے میں اسی چیز کو سمجھنے پر آمادہ نہیں۔

سابق کپتان نے کہا تسلسل اور برابری عالمی کرکٹ گورننس کی بنیاد ہے ، بنگلا دیش کے کھلاڑی اور اس کے لاکھوں فینز کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے بعد اب کرکٹ ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرلیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں