پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز: ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
لاہور: (دنیا نیوز) پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے مہمان ٹیم کے کپتان مچل مارش کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی کی جبکہ ٹرافی کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 28, 2026
اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ مضبوط اور فاسٹ بولنگ کی ایک تاریخ ہے، شاہین آفریدی شاندار بولر ہیں، ورلڈ کپ سے پہلے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے، یہاں سردی ہے اور ہم گرم کپڑے بھی لے کر نہیں آئے۔
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کل کے میچ میں کھیلوں گا یا نہیں ابھی فیصلہ کروں گا، ہم اچھی تیاری کے ساتھ آئے ہیں، سیریز دلچسپ ہو گی۔