کراچی: صدر کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی: (دنیا نیوز) صدر کے قریب موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی، آگ پر قابو پانے کیلیے آپریشن جاری ہے۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں اس وقت آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں، آگ پر قابو پانے کے لئے اسنارکل بھی منگوائی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ النجیبی مارکیٹ کے ساتویں فلور کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں لگی تھی جس نے قریبی دیگر گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس پی ٹریفک ساؤتھ کو فوری جائے وقوعہ پرپہنچ کر متاثرہ عمارت اوراطراف کے علاقوں کو محفوظ بنانےکاحکم دیا ہے۔

آئی جی سندھ میں فائربرگیڈ، ایمبولینس اور ریسکیورعملے کی بروقت رسائی کے لئے راستہ کلیئررکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں