پاکستان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے فیصلہ سازوں میں شامل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، پاکستان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے فیصلہ سازوں میں شامل ہوگیا۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی ایشین نیزہ بازی کے بعد ورلڈ ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کا حصہ بن گئے۔

پاکستانی ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے سابق صدر صاحبزادہ سلطان انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر منتخب ہو گئے۔

صاحبزادہ سلطان محمد علی کے دور میں پاکستان نے نیزہ بازی کے میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، اس دور میں پاکستان نے 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 ہی برونز میڈل حاصل کیے۔

بھارت کو ورلڈ کپ میں ہرا کر پاکستان نے سیکنڈ ورلڈ بیسٹ ٹیم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں