لاہورمیں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی: مریم نواز

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہورمیں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت  میں بسنت فیسٹیول کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بسنت پنجاب کےکلچر میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بسنت کے تہوار کو کامیاب بنانے میں عوام نے اہم کردار ادا کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بہت اچھا کام کیا، میڈیا نےبھی پنجاب کا مثبت امیج اُجاگرکیا، فارن میڈیا نے بھی پنجاب کے کلچر کو اُجاگرکیا۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، کراچی، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر، گلگت بلتستان سے لوگ بسنت منانے آئے، بسنت کے دوران لوگوں نے اپنے دُکھ اور اختلافات بھلا دیے۔

مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے میرے اعتماد کی لاج رکھی، پی ٹی آئی نے اتوار کے دن ہڑتال کی کال دی، پنجاب میں زیرو شٹرڈاؤن ہڑتال تھی، لاہور کے شہریوں نےہڑتال کو اگنور کیا، لوگوں نے جلاؤگھیراؤ، فساد، فتنہ کے کلچر کو مسترد کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ارب پتی لوگوں نےغریب عوام کونقصان پہنچانے کے لیے ہڑتال کی کال دی، پنجاب نے منفی باتیں پھیلانے والوں کی ہڑتال کی کال کومسترد کر دیا، گلے پر ڈور پھرنے کے دو، تین واقعات ہوئے ہیں، میں ابھی کہوں گی چند دنوں تک سیفٹی راڈ لگا کر رکھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کوئی زور زبردستی سے کام نہیں لیا، پیار سے بات کی، انفرادی غلطی کی وجہ سے چند واقعات ہوئے ہیں، ایک بھی موت گلا کٹنے سے نہیں ہوئی، پہلے بسنت کو خونی بسنت کہا جاتا ہے، لوگوں کے گلے کٹتے تھے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سب سے زیادہ جینزی کے لیےخوش ہوں، بسنت کےدنوں عوام نےخوشی خوشی قانون پرعمل درآمد کیا، کوئی ناراض نہیں ہوا، قوم نے بہت تکلیف دہ وقت دیکھے ہیں، بسنت کے دنوں  میں اربوں روپے کا کاروبار ہوا، مجھے ریکوسٹ آئی کہ بسنت کا وقت بڑھا دیا جائے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے صبح 5 بجے تک بسنت کا وقت بڑھا دیا، یہاں لوگ آوازیں دیتے رہ گئے کہ لوکل لوگ احتجاج کے لیے باہرنکل آئیں لیکن کوئی نہیں نکلا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں