ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے معطل ہونے کا معاملہ، اصل حقائق منظر عام پر آگئے

لاہور: (دنیا نیوز) ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے معطل ہونے کا معاملہ اصل حقائق سامنے آگئے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے رہائشی میاں بیوی نے لاہور انویسٹی گیشن ونگ کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کیا، اغوا کے مقدمے میں میاں بیوی کو شامل تفتیش کر کے ڈرایا دھمکایا جاتا رہا۔

میاں بیوی نے پولیس کے خوف سے سرگودھا میں مرنے سے پہلے ایک ویڈیو بنا کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام پیغام چھوڑا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا اور انکوائری میں انویسٹی گیشن ونگ کے افسران قصور وار قرار پائے، آئی جی پنجاب نے انویسٹی گیشن پولیس کے افسران قصور وار ہونے پر ایس پی صدر کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کے حکام معاملات کو دبانے کی کوشش کرتے رہے۔

گرین ٹاؤن تھانہ میں 23 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں درج ہے، 4 ماہ گزر جانے کے باوجود انویسٹی گیشن پولیس لڑکی کو بازیاب نہیں کروا سکی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق گرین ٹاؤن پولیس نے سرگودھا کی رہائشی اور ٹک ٹاکر طیبہ اور اقبال کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

میاں بیوی نے مبینہ طور پر پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں