سرگودھا: ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

سرگودھا: (دنیا نیوز) سفاک ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزم اویس نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم پہلے سے شادی شدہ نکلا، تعلق ختم کرنے پر بلیک میلنگ شروع کر دی۔

لڑکی نے بتایا کہ ملزم اویس نے 15 فروری کو شادی کی تاریخ طے کرنے آئیڈل گارڈن میں نئے گھر کے بہانے بلایا، ملزم کے بتائے پتہ پر پہنچی تو اس نے مجھے زبردستی دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

لڑکی نے پولیس کو مزید بتایا کہ ملزم نے تشدد بھی کیا اور موبائل سے اپنے تمام ثبوت میسجز اور ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیے۔

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون کا میڈیکل کروانے کی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزم اویس کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں