پولیس کا کچہ پنجاب اور سندھ میں آپریشن جاری، مزید 2 خطرناک ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا
راجن پور:(دنیا نیوز) پولیس کا کچہ پنجاب اور سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں سرکی قیمت والے مزید دو ڈاکوؤں نے سرنڈر کر دیا۔
ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی،لنڈ، اندھڑ گینگ اور کچہ کراچی میں آپریشن کیا کیا جس میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈورن سے گولا باری کی گئی۔
آپریشن میں مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے 2 اور مزید ڈاکو امین لنڈ جس کی سر کی قیمت 60 لاکھ ہے اور محمد الیاس لنڈ نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا، گرفتار ملزم اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔
محمد عمران کا کہنا تھا کہ سرنڈر ہونے والوں ڈاکوؤں کی تعداد اب تک 357 ہو گئی، گرفتار ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، آپریشن میں اب تک جرائم پیشہ افراد کے 41 ٹھکانوں اور بنکرز کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ڈی پی اوراجن پور کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اعلان کیا جا رہا ہے کہ جو ڈاکو گرفتاری نہیں دیں کے تو ہلاک ہو جائے گئیں جب کہ آئی جی پنجاب عبدالکریم اور آر پی او ڈیرہ غازی خان نے بھی کچہ میں کریمنلز کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔