سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ 3 ہزار 400 روپے مہنگا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3400 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2915 روپے بڑھ کر 4لاکھ 62 ہزار 930 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 192 روپے بڑھ کر 9 ہزار 286 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 34 ڈالر اضافے کے بعد 5 ہزار 172 ڈالر کا ہوگیا۔
مقامی سطح پر فی تولہ سونا مسلسل چھ روز میں 25200 روپے مہنگا ہوا جبکہ اسی طرح فی تولہ چاندی کے بھاؤ چھ روز میں 1272 روپے بڑھ گئے ہیں۔