گٹر جماعت اور ذہنیت کے ’یو ٹیومر‘ معاشرے کو ناسور کی طرح چمٹ گئے: عظمی بخاری
لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے غلیظ جماعت اور ذہنیت کے ’یو ٹیومر‘ معاشرے کو ناسور کی طرح چمٹ گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پراپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جہاز پہ تنقید کے چکر میں اپنی اوقات اور تربیت دکھا دی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ گٹر جماعت، گٹر ذہنیت کے ’یو ٹیومر‘جو اس ملک اور سوسائٹی کو ناسور کی طرح چمٹ گئے ہیں۔
ج
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) February 24, 2026
وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ مجال ہے جو کسی بنیادی حقوق کے علمبردار کو ہوش آیا ،میڈیا اور اُس کے بڑے بڑے اینکرز کی صحافت،اقدار اور تجربے نے ذرا بھی جوش مارا ہو، اُن کی طرف سے پرجوش سیگمنٹ کا انتظار ہے۔
دوسری جانب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی پوسٹیں بھی شیئر کردی۔