ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھل منڈی میں گرکر تباہ، 4 افراد جاں بحق

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی فوج کا ہیلی کاپٹر پھلوں کی مارکیٹ پر گر کر تباہ ہوگیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے فوج کا ہیلی کاپٹر صوبے اصفہان پھلوں کی مارکیٹ میں گرکر تباہ ہوا، اس حادثے میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور 2 دکاندار جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے سے قبل اس میں آگ لگنے کی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں