غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے توفہ کے علاقے میں پارک میں فلسطینیوں پر میزائل داغا جس سے شہادتیں واقع ہوئیں۔

ترجمان حماس حازم قاسم نے کہا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیلی جارحیت مذاکرات کاروں کی کاوشوں کی کھلی نظراندازی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 72 ہزار 82 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 71 ہزار 761 زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ امن بورڈ کے تحت انڈونیشیا کی فوجی دستہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے، انڈونیشیا پہلے مرحلے میں 1 ہزار فوجی غزہ بھیجے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں