ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا: امریکی صدر کا دو ٹوک مؤقف

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایران سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا، مذاکرات کا اگلا دور اہم ہوگا، امید کرتے ہیں مزید مذاکرات ہوں گے، ایران کے ساتھ جوہری پروگرام سے متعلق معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات میں وہ چیزیں نہیں دے رہا جس کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس انداز سے ایران نے مذاکرات کئے ان سے خوش نہیں، ایران میں رجیم کی تبدیلی کیلئے فوج استعمال کرتے ہیں یا نہیں ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ معاملات میں فوج کا استعمال ہوتا ہے اور کچھ میں نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں