شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ جام صادق پل پر پیش آیا، نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم کی مدد سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، ورثاء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کو بھی جلد حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔