بیرسٹرگوہر علی خان کا ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹر گوہر نے سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر سے دلی صدمہ ہوا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج تمام مسلم دنیا کے لیے غم اور افسوس کا دن اور مقام ہے، مسلمانوں کے ساتھ کھبی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں تھا، اپنا دِفاع ایران کا حق تھا جبکہ ایسے میں حملہ کرنا بِلا جواز اور رجیم تبدیلی کے لیے لیڈر کو مارنا مجرمانہ فعل اور ریاستی دہشتگردی ہے اور ہم اِس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اور حمایت ایرانی لوگوں کے ساتھ ہیں، ہم انکے سوگ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔