کین میں پیٹرول نہ دینے پر شہری نے فائرنگ کردی، پمپ ملازم جاں بحق
سیالکوٹ :(دنیا نیوز) سیالکوٹ کے حاجی پورہ روڈ پر مسلح افراد نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں مزید 10 لیٹر پیٹرول ڈالنےکا مطالبہ کیا تاہم پمپ انتظامیہ نے کین میں مزید پیٹرول دینے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ پمپ انتظامیہ کے انکار پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں پیٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پیٹرول قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔