پی ایس ایل 11: راولپنڈیز نے پشاور زلمی کو 215 رنز کا ہدف دے دیا
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 میں راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 215 رنز کا ہدف دے دیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن الیون کا تیسرا میچ قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں راولپنڈیز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
راولپنڈیز کے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے، راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔
یاسر خان 83 اور محمد رضوان 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے 23 اور سیم بلنگز نے 18 رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے علی رضا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔