آئی ایس پی آر نے جرات کے نشان کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی
لاہور: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کی جانب سے"جرأت کے نشان" کی سنسنی خیز قسط ریلیزکر دی گئی۔
پاک فوج کے جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف بے مثال بہادری کو پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، یہ کہانی میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرات کی داستان ہے جبکہ پاک فوج کے ان جری جوانوں نے ژوب، (بلوچستان) میں ایک خطرناک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دشمن کا مقابلہ کیا۔
اس قسط میں دکھایا گیا کہ بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کے خلاف، کم تعداد کے باوجودایس ایس جی ٹیم نے کامیاب حکمتِ عملی اور ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان جری جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو نہ صرف روکا بلکہ واصلِ جہنم بھی کیا۔
اس آپریشن میں میجر علی اور حوالدار نثار نےبہادری اور قربانی کی ایک نئی تاریخ رقم کی، اپنی جرأت سے انہوں نے معصوم شہریوں کو بچایا اور ہمیشہ کے لیے قومی ہیروز میں اپنا نام لکھوا لیا۔
یہ قسط ان کی عظیم قربانی اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کا امن شہداء کے لہو کا مرہونِ منت ہے۔