سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی مندی کے بعد آج بھی منفی رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 48 ہزار کی حد پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 500 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مشرق وسطی کشیدگی کے باعث ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں کچھ مارکیٹس میں تیزی جبکہ کچھ مارکیٹس میں مندی چھائی ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

اسی طرح جاپان کے نکی انڈیکس میں ڈیڑھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فلپائن کی سٹاک مارکیٹ میں بھی ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد مندی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد مندی ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں