جنگ بندی کے بعد کسی بھی ملک پر کوئی میزائل نہیں داغے: ایرانی پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے سیز فائر کے دوران میزائل حملوں کی تردید کر دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بعد کسی بھی ملک پر کوئی میزائل نہیں داغے، کوئی شک نہیں کہ ایسے حملوں کے پیچھے صہیونی دشمن اور امریکا ہیں۔

ایران کی افواج نے جنگ بندی کے دوران کسی بھی ہدف کو میزائل سے نشانہ نہیں بنایا، آئی آر جی سی نے ان رپورٹس پر ردعمل دیتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اگر میڈیا میں شائع ہونے والی یہ اطلاعات درست ہیں کہ کویت نیشنل گارڈ کی ایک تنصیب کو ڈرون حملے میں نقصان پہنچا ہے تو اس کے پیچھے بلاشبہ اسرائیل اور امریکا کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی مسلح افواج اگر کسی ہدف کو نشانہ بنائیں گی تو اس کا اعلان واضح اور سرکاری طور پر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں