مقبوضہ کشمیرکے شہری کا پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام

سری نگر: (دنیا نیوز) معرکہ حق کے ایک سال بعد مقبوضہ کشمیر کے شہری نے پاکستانی عسکری قیادت کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کےعوام نے پہلگام فالس فلیگ سے متعلق مودی سرکار کا گمراہ کن بیانیہ واضح طور پر مسترد کردیا ہے۔

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی جائے وقوعہ سے ویڈیو پیغام میں کشمیری نوجوان نے کہا کہ اس جگہ (پہلگام) سے ایک سال قبل مودی کی ذلت کا آغاز ہوا تھا، پہلگام وہی جگہ ہے جہاں سے بھارت کا غرور خاک میں ملا، پہلگام فالس فلیگ کے بعد سینکڑوں کشمیریوں کو گرفتار اور کئی کو جعلی ان کاونٹرز میں شہید کیا گیا۔

کشمیری نوجوان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم پاکستانی فوج اور اس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی عسکری قیادت نے جس طرح بھارت کو جواب دیا، پوری دنیا اس کی گواہ ہے، تاہم ایک سال گزرنے کے بعد بھی گودی میڈیا تباہ شدہ رافیل طیاروں اور فوجی ہیڈکوارٹرز کو یاد کرکے رو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پہلگام سے کشمیری نوجوان نے پاکستانی عسکری قیادت کے لیے والہانہ پیغام دیکر گمراہ کن بھارتی بیانیہ کو یکسرمسترد کردیا، جبکہ پہلگام فالس فلیگ کو ایک سال گزرنے کے باوجود بھی مودی حکومت پاکستان پرعائد جھوٹے الزامات کو ثابت کرنے میں مکمل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں