بالاکوٹ: کیوائی کے مقام پر وین کو حادثہ، 3 سیاح دم توڑ گئے
بالاکوٹ: (دنیا نیوز) کیوائی کے مقام پر سیاحوں کی وین الٹ گئی جس کے باعث تین سیاح دم تور گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین سیاح دم توڑ گئےجبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام نے بتایا وین میں سوار افراد کا تعلق ننکانہ صاحب کی سکھ فیملی سے تھا، وین سوار تفریح کیلئے ناران جا رہے تھے راستے میں حادثہ پیش آ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو بالا کوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔