اپوزیشن تنقید کرتی رہے میں کام کرتا رہوں گا: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ اپوزیشن تنقید کرتی رہے میں کام کرتا رہوں گا، جماعت اسلامی کو بھی چاہیے وہ کام کرے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جماعت بائیکاٹ کرتی ہے تو اس کا فائدہ جماعت اسلامی اٹھاتی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے بجٹ کے علاوہ ہر چیز پر بات کی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھاری تعداد میں لوگوں نے بجٹ کے حق میں ووٹ دیا، ماضی میں لیاری کرکٹ کے میدان میں اپنا نام روشن کرچکا، لیاری مستقبل میں بھی کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوائے گا۔
میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ میں یہاں فٹبال میچ دیکھنے کے لئے آیا ہوں، میری فیورٹ ٹیم آرجنٹینا ہے۔