کراچی کی ترقی اور خوشحالی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے: شرجیل میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے بجٹ میں کراچی کیلئے 100 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی، فنڈز پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی بحالی پر خرچ ہونگے، بجٹ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ وسائل عوام کے معیار زندگی بہتر کرنے کیلئے خرچ کریں گے، 500 جدید الیکٹرک بسیں اور ڈبل ڈیکر بسیں جلد کراچی کی سڑکوں پر چلتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر سیاسی مقاصد کیلئے کراچی اور سندھ کا منفی تاثر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نعروں کی نہیں عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں