سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا اسرائیل اور لبنان کا دورہ، صدر جوزف عون سے ملاقات
بیروت: (دنیا نیوز) سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے اسرائیل اور لبنان کا دورہ کیا۔
لبنانی صدر جوزف عون کی امریکی سینٹ کام سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر سے ملاقات ہوئی، صدر جوزف عون نے لبنان میں فریم ورک معاہدے پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔
سینٹ کام کے مطابق واشنگٹن میں طے پانے والے تاریخی معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، امریکی فوج خطے میں ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔