بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کا امکان، اعلان آج متوقع
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کو ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی ملنے کا امکان ہے جس اعلان آج ہی متوقع ہے۔
دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج ہوگا، جس کیلئے قومی ٹیم کے سلیکٹرز پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستانی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز پر 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 25 جولائی سے کھیلا جائے گا، ویسٹ انڈیز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔