کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں، محسن نقوی

لاہور: (دنیا نیوز) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے عظیم بہادر بیٹے کو قوم کا سلام، کارگل کے پہاڑ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی بہادری کے گواہ ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان نے معرکہ کارگل میں دشمن پر لرزا طاری کر دیا، دشمن کا بھرپور مقابلہ کرنے والا قوم کا دلیر سپاہی آج بھی دلوں میں زندہ ہے، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جرات سے لڑتے ہوئے دشمن کے عزائم خاک میں ملائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے جوانمردی اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید جیسے بہادر جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں