دوسرا ٹی 20، سری لنکن ویمن ٹیم نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
دمبولا: (دنیا نیوز) سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔
سری لنکا ویمن نے 176 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
واضح رہے سری لنکا ویمن نے تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments