چرس کی بو، ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا کو میچ روکنا پڑگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹینس کی عالمی نمبر ون کھلاڑی سبالینکا میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود کسی شخص کے چرس پینے سے پریشان ہوگئیں۔

 

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیلاروس کی ٹینس اسٹار سبالینکا تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ازبکستان کی کمیلا رحیمووا کے خلاف کھیل رہی تھیں۔

 

میچ کے آغاز میں ہی تین صفر سے آگے رہنے کے بعد جب وہ اپنی سروس کر رہی تھیں تو انہیں کورٹ کے قریب چرس کی بو محسوس ہوئی، اس پر انہوں نے فوراً میچ امپائر ایوا اسڈیراکی مور کو آگاہ کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ کورٹ کے پاس اتنی تیز بو پھیلی ہوئی ہے کہ کھیل پر توجہ دینا مشکل ہو رہا ہے۔

بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سبالینکا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا سکون حاصل کرنے سے کوئی اعتراض نہیں ہے، لیکن انہوں نے درخواست کی کہ لوگ ٹینس کورٹ کے بالکل قریب ایسا نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تیز ہوا کی وجہ سے بو کورٹ تک پہنچ رہی تھی، اور ایک کھلاڑی کے لیے میچ کے دوران ایسی صورتحال میں مکمل توجہ کے ساتھ کھیلنا کافی دشوار ہو جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...