روس اور شمالی کوریا کو ملانے والے نئے پل کا افتتاح کردیا گیا

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور شمالی کوریا کو زمینی راستے سے ملانے والے نئے پل کا افتتاح کر دیا گیا، جسے دونوں ممالک نے اپنی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق دریائے تومن پر تعمیر کیا گیا نیا پل دونوں ممالک کے درمیان زمینی رابطے کو مزید مضبوط کرے گا۔

نیا پل موجودہ فرینڈشپ برج کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جو ریلوے پل ہے اور کوریا کی جنگ کے بعد 1959 میں فعال کیا گیا تھا۔ روس اور شمالی کوریا کے درمیان براہِ راست فضائی اور ریلوے رابطے پہلے سے موجود ہیں۔

روسی وزیراعظم میخائل مشوستن نے کہا کہ نئے پل سے سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کو فروغ ملے گا جبکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پل کی تعمیر کے حوالے سے کئی برسوں سے بات چیت جاری تھی، تاہم روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے 2024 میں شمالی کوریا کے دورے کے دوران حتمی اتفاق کے بعد منصوبے پر باقاعدہ کام اپریل 2025 میں شروع کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2022 میں یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روس اور شمالی کوریا کے تعلقات میں مسلسل قربت آئی ہے، جبکہ شمالی کوریا نے 2024 میں روس کی جانب سے جنگ میں ہزاروں فوجی بھی بھیجے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...