قائداعظم نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کو ان کی عظیم جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائداعظم نے ایک ملت کو نظریہ، شعور اور خودمختار ریاست دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد آزادی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جناحؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکال کر ایک خودمختار وطن کی منزل تک پہنچایا۔ قائداعظم کی بے مثال قیادت کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد ریاست کے طور پر ابھرا۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق قائداعظم کی شخصیت میں کردار کی بلندی، گفتار کی سچائی اور عمل کی یکسوئی کا ایسا امتزاج تھا جو تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے، بیماری اور کمزوری کے باوجود ان کی ہمت اور استقلال نے قوم کو منزل سے ہمکنار کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے بہت بڑے علمبردار تھے اور ریاست کو عوام کی امانت سمجھتے تھے۔ ایمان، اتحاد، تنظیم، یہی جناحؒ کی اصل امانت ہیں اور یہی پاکستان کی روح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments