میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم ہو گئی، کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ کمیشن کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے، کمیشن کی جانب سے مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کی درخواست سندھ حکومت کو ارسال کی گئی تھی۔
تحریری حکم نامہ میں بتایا گیا کہ فوکل پرسن سندھ حکومت نے آگاہ کیا کہ کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ کے منظور کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے سمری سندھ کابینہ کو فیصلے کے لئے ارسال کی گئی ہے۔
حکم نامہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سندھ کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو متوقع ہے، مناسب ہے کمیشن کے کارروائی دو اکتوبر تک ملتوی کردی جائے، اگر سندھ کابینہ نے کمیشن کے مدت میں توسیع نہ کی تو مزید گواہان کو طلب نہیں کیا جائے گا۔
کمیشن کے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس صورت میں اب تک ریکارڈ کئے گئے بیانات کی بنیاد پر رپورٹ جلد جمع کروائی جائے گی، مدت میں توسیع کی صورت میں گواہان کو نئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے اور تین سینیئر پولیس افسران کو بھی سوالنامے ارسال کئے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments