ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان، پاکستان اور بھارت علیحدہ گروپ میں شامل
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کے تیسرے ایڈیشن کی میزبانی بنگلا دیش اور نیپال کریں گے جو 21 جنوری سے شروع ہوگا۔
ایونٹ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی جن کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دو ممالک کے چار وینیوز پر 41 میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں آئی سی سی ایونٹ کے ایک گروپ میں شامل نہیں ہیں۔ گروپ اے میں بھارت، آئر لینڈ، ویسٹ انڈیز اور نیپال کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں پاکستان جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور سموا شامل ہے۔
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کے گروپ سی میں آسٹریلیا، بنگلادیش، نائجیریا اور یو اے ای شامل ہے جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، سری لنکا، امریکہ اور اسکاٹ لینڈ شامل ہے۔
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 کے سیمی فائنل مقابلے 4 فروری جبکہ فائنل میچ 6 فروری کو کھیلاجائےگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments