سرگودھا: بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں اہم پیش رفت، ایک اور مقدمہ درج

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرکاری سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعداد دو ہو گئی۔

ملزم کے خلاف تھانہ عطا شہید میں علی خان کی مدعیت میں دوسرا مقدمہ درج ہوگیا، ایف آئی آر کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس 13 سالہ طالب علم سے متعدد مرتبہ مبینہ زیادتی کرتا رہا، آخری واقعہ 15 اکتوبر کو پیش آیا۔

والد کا کہنا ہے کہ بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کے خلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے انگلش ٹیچر کا لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا، موبائل فون اور کمپیوٹر کی فرانزک جانچ بھی جاری ہے۔

حکام کے مطابق مبینہ زیادتی کیس میں دو متاثرہ بچوں اور تینوں ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کردہ نمونے بھی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، پولیس کی شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی مبینہ نازیبا ویڈیوز بنانے اور بلیک میلنگ کے الزامات کی بھی تحقیقات جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...