لالیگا: ریال میڈرڈ نے روایتی حریف بارسلونا کی مسلسل فتوحات کو بریک لگا دیا

میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپینش فٹبال لیگ لالیگا کے سنسنی خیز مقابلے ایل کلاسیکو میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا کو 1-2 سے شکست دے کر حریف ٹیم کی ناقابلِ شکست مہم کا خاتمہ کردیا۔

میچ میں فرانسیسی اسٹار کائیلیان ایمباپے نے دو گول سکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کیمپ نو میں کھیلے گئے مقابلے کے پہلے ہاف میں ایمباپے نے 41ویں منٹ میں گول کرکے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی۔

بارسلونا نے دوسرے ہاف میں کم بیک کیا اور رافینیا نے پیڈری کے پاس پر گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے آخری لمحات میں ایمباپے نے 87ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کرکے ریال میڈرڈ کو قیمتی تین پوائنٹس دلادیے۔

اس گول کے ساتھ ایمباپے نے ریال میڈرڈ کی جانب سے اپنے 116ویں میچ میں 100 گول مکمل کرلیے۔

وہ کلب کی تاریخ میں یہ سنگِ میل عبور کرنے والے 24ویں کھلاڑی بن گئے۔

اس شکست کے بعد بارسلونا کی رواں لیگ سیزن میں مسلسل فتوحات کا سلسلہ بھی رک گیا جبکہ ریال میڈرڈ نے تین سال بعد بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ پر کامیابی حاصل کی۔

لالیگا پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا بدستور سرفہرست ہے تاہم ریال میڈرڈ کی فتح کے بعد ٹائٹل کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...