سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے، دورے کا مقصد قطر اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق بحران کے حل کے لیے مذاکرات کے راستے کھولے جائیں اور اس کے خاتمے کے لیے معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا جائے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ بحران کا حل علاقائی اور عالمی امن کے لیے ضروری ہے، امید ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے موجودہ بحران کے خاتمے کا معاہدہ طے پا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments