پاکستانی ماڈل اسرا عاشہ خان نے اداکار زیب خان سے شادی کرلی
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
رئیلیٹی شو سے شہرت پانے والی ماڈل اسرا عائشہ خان نے اداکار اور شو کے ساتھی کھلاڑی زیب خان سے شادی کی ہے۔
جوڑے کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
تصویروں میں اسرا کو سفید اور گولڈن رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ماڈل نے ہلکے میک اپ اور ہلکی جیولری کا انتخاب کیا۔
اس کے ساتھ ہی زیب خان سفید شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ پہنے نظر آئے۔
جوڑے کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments