حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی سے متعلق مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، فریقین نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
سپیکر چیمبر میں دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے وفد نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق رائٹ آف وے بل پر پیپلز پارٹی کا سخت موقف برقرار ہے، پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی شخص کی نجی ملکیتی زمین پر زبردستی موبائل ٹاور کیسے لگایا جا سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments