ہانگ کانگ میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس، متعدد ٹیموں نے حصہ لیا

وکٹوریہ :(ویب ڈیسک) ہانگ کانگ میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کے مقابلوں میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈریگن بوٹ ریس میں شامل متعدد ٹیموں نے 270میٹر کے ریس کورس میں اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا۔

دو منٹ کے مختصر دورانئے کی اس بوٹ ریس میں ہر کشتی میں ایک ڈرمر بھی سوار تھا جو 18پیڈلرز کو اپنی دھنوں کے ذریعے ریس جیتنے کے لئے پر جوش کرتا دکھائی دے رہا تھا، یہ کھیل مقابلے سے زیادہ دوستانہ تعلقات کو زیادہ فروغ دیتا دکھائی دیتا ہے۔

ڈریگن بوٹ ریس میں حصہ لینے والی کھلاڑی آروشی کا کہنا تھا کہ اس کھیل کے متعلق میں کہنا چاہتی ہوں کہ ہم اس کا انعقاد ہر سال بطور فیسٹیول کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کا کوئی حسد پیدا نہ ہو، اس کھیل میں آپ کو بھی دوسرے کھلاڑی سے مل کر پوری توانائی استعمال کرنا ہوتی ہے، تاکہ مقابلے کی فضا قائم ہوں۔

خیال رہے ڈریگن بوٹ ریس کو دیکھنے شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی سمندر کنارے موجود تھی جو ایونٹ سے بھرپور لطف اندوز ہوتی نظر آئی۔

واضح رہے ڈریگن بوٹ ریس کو ثقافتی حیثیت حاصل ہے ، مقابلے کے دن ہانگ کانگ میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں