نیشنل گیمز: سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

کراچی: (دنیا نیوز) واپڈا کے سمیع اللہ خان اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مرد اور خاتون ایتھلیٹ بن گئے۔

امریکا سے آئی ایتھلیٹ نورین حسین نے ویمن پول والٹ میں آرمی کے لیے گولڈ میڈل جیتا، نیشنل گیمز کا سب سے اہم ایونٹ ایتھلیٹکس اور اس کا سب سے اہم مقابلہ 100 میٹر دوڑ تھا۔

مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں رنرز کے درمیان سخت معرکہ آرائی ہوئی، واپڈا کے سمیع اللہ خان نے 10 عشاریہ 30 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے پاکستان کے تیز ترین مرد ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، آرمی کے عثمان اور راشد ریاض نے سلور اور برانز میڈل جیتا۔

خواتین کی 100 میٹر میں واپڈا کی اولمپئن فائقہ ریاض کامیاب رہیں اور فاصلہ 11 عشاریہ 7 سیکنڈز میں طے کرکے پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا، ایچ ای سی کی خاولہ عمر نے سلور، آرمی کی تامین خان نے برانز میڈل جیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں