ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی ویڈیو گیمر ٹیکن سٹار ارسلان صدیق المعروف ارسلان ایش کے ہاں ننھے مہمان آمد ہوگئی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ای سپورٹس سٹار نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کر دی، انہوں نے سوشل میڈیا پر بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

انسٹا پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں 4 ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں، بیٹے کی پیدائش پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’الحمدللہ، بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے‘۔

انہوں نے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس کا نام بھی بتا دیا اور مزید لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید، محمد آیان، ہمارا خاندان مکمل ہو گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں