مصری فٹبالر محمد صالح نے رونالڈو اور میسی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر سے تعلق رکھنے والے فٹبال سٹار محمد صالح نے اپنے شاندار کریئر میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر کے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مصر کے معروف فٹبالر محمد صالح نے اپنے بین الاقوامی کریئر میں ایسی کامیابی حاصل کی ہے جو بہت کم کھلاڑیوں کے حصے میں آئی ہے۔ افریقا کپ آف نیشنز (AFCON) 2025 کے کوارٹر فائنل میں آئیوری کوسٹ کے خلاف ایک انتہائی اہم گول کیا جس کے بعد مصر کے لیے ان کے مجموعی گول اور اسسٹ کی تعداد 100 ہو گئی۔
انہوں نے مصر کے لیے یہ سنگِ میل 111 بین الاقوامی میچز میں حاصل کیا جو کہ فٹبال کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی نے 122 میچز اور کرسٹیانو رونالڈو نے 136 میچز میں حاصل کیا تھا۔
صالح نے اپنی قومی ٹیم مصر کے لیے 65 گول اور 35 اسسٹ کیے ہیں جس سے وہ بین الاقوامی سطح پر گول کنٹری بیوشنز کے لحاظ سے تینوں میں سب سے تیز فٹبالر بن چکے ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برازیل کے لیجنڈری اسٹار پیلے اس فہرست میں اب بھی سب سے تیزی سے یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں (77 میچز) جبکہ نیمار نے یہ سنگِ میل 94 میچز میں عبور کیا تھا۔
یہ ریکارڈ محمد صالح کے کریئر کے لیے ایک خاص مقام رکھتا ہے کیونکہ انہوں نے عالمی سطح پر دو عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔