انڈر19 ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے تنزانیہ کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ونڈہوک: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

تنزانیہ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 397/5 رنز بنائے جو کہ 50 اوورز میں انڈر-19 ورلڈ کپ کے اس ایڈیشن کا سب سے بڑا اسکور اور جنوبی افریقا کی ٹیم کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

اس ریکارڈ نے نمیبیا کے خلاف 2012 میں بنائے گئے بہترین اسکور ریکارڈ 359/6 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ جنوبی افریقا کی اننگز میں ٹیم کے کپتان محمد بلبولیا نے 108 رنز اور جیسن رولز نے ناقابلِ شکست 125 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس سے مجموعی طور پر ٹیم کو مضبوط پوزیشن ملی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم اس سے قبل اپنے مہم کے افتتاحی میچ میں افغانستان سے شکست کھا چکی تھی اور اس جارحانہ بیٹنگ نے ان کے مہم کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں