پی ایس ایل: لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آگئی

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ کو نئی کٹیگریز میں پلاٹینم میں برقرار رکھا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے ہیں، کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے، عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے ہیں۔

درائع کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ اورعامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اورعرفات منہاس گولڈ سے سلورمیں چلے گئے ہیں جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار رکھا گیا ہے، لاہورقلندرز کے شاہین آفریدی فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کٹیگری میں برقرار ہیں۔

سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے، ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں، اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کٹیگری میں چلے گئے،عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ، جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں، اس کے علاوہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ ،عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے، جبکہ خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں