سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 19 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے، کوسل مینڈس بغیر آؤٹ ہوئے 93 رنز بنا کر نمایاں رہے، جینتھ لیانگے نے 46، کمیل مشرا 27 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 10 اوورز میں 44 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ریحان احمد، لیام ڈاؤسن، سیم کرن ایک ایک وکٹ لے سکے۔

272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 252 رنز بنا سکی، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈیکٹ 62 اور جو روٹ 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جیمی اوورٹن نے 34اور ریحان احمد نے 27 رنز بنائے، جوش بٹلر نے 19 اور جیکب بیتھل نے 15 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پرمود مدھوشن نے 3، ڈونتھ ولینگے اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ چریتھ اسالانکا، دھننجے ڈی سلوا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں