آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری ہوگا
کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جمعرات کو جاری کیا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کیپ ٹاؤن میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے لیے یکم اکتوبر سے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع ہوجائے گا۔ میگا ایونٹ 2 اکتوبر سے 21 نومبر 2027 تک جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 30 ستمبر کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی 14 میں سے 10 ٹیموں کا فیصلہ ہوجائے گا، جبکہ باقی ٹیمیں کوالیفائنگ مرحلے کے ذریعے ایونٹ میں جگہ بنائیں گی۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی ٹکٹوں کے لیے بیلٹ بھی لانچ کرے گی۔ شائقین یکم اکتوبر سے ٹکٹ بیلٹ کے لیے رجسٹریشن کرا سکیں گے۔
ورلڈ کپ کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی شائقین کو میچز کے مقامات، تاریخوں اور ٹکٹوں کے حصول کے طریقۂ کار سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments