ضمنی الیکشن: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 3 روز کیلئے بند رہے گی

لاہور: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن کیلئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی 3 روز کیلئے بند رہے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کو فوری طور پر ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دیں، رجسٹرار محمد آصف کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق یونیورسٹی 21 سے 23 اپریل تک بند رہے گی، فیکلٹی کو تمام کلاسز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

 ذرائع انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی اور ہاسٹل حکومتی ہدایات پر خالی کرائے جا رہے ہیں، یونیورسٹی ضمنی الیکشن کیلئے خالی کرائی جا رہی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں