سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان متوقع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وفد کے ہمراہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے، سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان مکمل ہونے کے بعد ولی عہد کے دورے کو فائنل کیا جائے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سرمایہ کاری، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں معاہدے کیے جائیں گے، 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عملدرآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔

سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق تاریخ رواں ہفتے طے ہو جائے گی، وزیر اعظم نے محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، سعودی ولی عہد کا 2019ء کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں