خیرپور: زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر
خیرپور: (دنیا نیوز) خیر پور میں زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
سندھ کے ضلع خیرپور کے گاؤں ببرلو کے قریب ایک خاندان کے افراد نے رات کا کھانا کھا یا جس کے بعد ان کی حالت غیر ہو گئی، 8 افراد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
متاثرہ افراد کے ورثاء کے مطابق گھر میں رات کو چنے اور روٹی کھائی جس سے متاثرین کی حالت بگڑنے لگی، الٹیاں آنے کے بچے بیہوش ہوگے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کا علاج معالجہ جاری ہے، پیٹ سے زہریلا پانی نکال دیا گیا ہے، جلد ہوش میں آ جائیں گے۔