دریائے سندھ کنارے مرغابی کا شکار کرتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق

بھکھر: (دنیا نیوز) دریائے سندھ کنارے مرغابی کا شکار کرتے ہوئے دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

افسوسناک واقعہ بھکھر کے نواحی علاقہ بستی اولکھ کے قریب پیش آیا جہاں دونوں افراد دریا پر مرغابی کا شکار کر رہے تھے۔

ریسکیو عملہ نے ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں